سپریم کورٹ نے ایک سالہ روحان کو والدہ کے حوالے کر دیا
اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے ایک سالہ روحان کو اپنی والدہ کے حوالے کر دیا۔والدکے وکیل کا کہنا تھا کہ بچے کو والدہ سے خطرہ تھا،بچے کی والدہ شازیہ اختر دوہری شہریت رکھتی ہے۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ بچے کو والدہ سے کیا خطرہ ہو سکتا ہے۔ 15 دن بچہ والدہ کے ساتھ رہے گا، تاہم اس عرصہ کے دوران والدہ کا پاسپورٹ ضبط رہے گا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ والد بچے کو لیکر مفرور رہا۔ پولیس چھاپہ مارتی رہی،والد کے خلاف پرچہ درج کر کے گرفتار کیوں نہیں کیا؟جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل کے خلاف پرچہ درج ہو گیاہے ۔پرچہ درج ہو گیا تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، سپریم کورٹ نے ایک سالہ روحان کو اپنی والدہ کے حوالے کر دیااور کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔