کراچی:قربانی کے بیل کیساتھ اسلحہ کی نمائش کرنیوالا شہری گرفتار
کراچی(آن لائن)عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی ملک بھر میں جانوروں کی خریداری کے سلسلے میں بھی تیزی آگئی ہے، ایسے میں شہرِ قائد کے ایک باسی کو قربانی کے جانور کے ساتھ ہتھیار لے کر چلنا مہنگا پڑگیا اور رینجرز نے اسے گرفتار کرلیا۔جمشید روڈ پر ایک شخص اپنی گائے کو ٹہلانے کے لیے نکلا، لیکن اس کے ہاتھ میں پستول بھی موجود تھا۔اس حوالے سے اطلاع ملنے پر رینجرز اہلکار فوراً موقع پر پہنچ گئے اور مسلح شخص کو حراست میں لے لیا۔