• news

سانگھڑ میں گیس اور تیل کا ذخیرہ دریافت

کراچی(صباح نیوز) سندھ میں سانگھڑ کے قریب گیس اور تیل کاایک ذخیرہ دریافت،کنویں سے 20ملین مکعب فٹ گیس اور 150بیرل یومیہ تیل نکلنے کا امکان ہے جبکہ کنویں سے تیل بھی برآمد ہوگا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل و گیس انڈسٹری کا کہنا ہے کہ سانگھر کے قریب ایک اور تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا جس کی کامیابی کا اعلان چند دن میں متوقع ہے ذرائع کے مطابق یہ ایک نیا ذخیرہ ہے جس کے قریب کوئی مزید کنواں موجود نہیںہے۔

ای پیپر-دی نیشن