گریجوایٹس کیلئے مہارت پر مبنی تعلیم سے متعلق معاشی انقلاب آئیگا: پروفیسر نظام الدین
لاہور( سٹاف رپورٹر)چیئرمین پنجا ب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کہا ہے کہ مارکیٹ کے تقاضو ں کے مطابق گرایجوئٹس کیلئے مہارت پر مبنی تعلیم کا فروغ ملک میں معاشی انقلاب کا باعث بنے گا۔ وہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں پنجاب یونیورسٹی کے الحاق شدہ کالجز میں مہارت پر مبنی تعلیم کے فروغ کیلئے منعقدہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کے بعد اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر پنجا ب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد ، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر کنول امین ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد سرویہ و دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد نظام الدین نے انٹرنپنیور شپ کلچر اور گرایجوئیٹس کے معیار کو بہتر کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ایک طریقہ کار بنا رہا ہے جس کے ذریعے صنعتوں کے ماہرین کی نصاب سازی معاونت لی جائے گی۔