حمزہ شہباز کے بجائے خواجہ سعد رفیق کو اپوزیشن لیڈر ہونا چاہئے: محمود الرشید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے حمزہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر بنایا جا رہا ہے جبکہ خواجہ سعد رفیق کو یہ منصب دیا جانا چاہیے تھا- انہوںنے کہا کہ پنجاب 700 ارب روپے کا مقروض ہے - ہم نے پرائیویٹ لمیٹڈ سیاسی کمپنی سے طوق غلامی گلے سے اتار دیا ہے - فارورڈ بلاک بنانے کی کوئی دانستہ کوشش نہیں کر رہے - ن لیگ کے بہت سے لوگوں نے تعاون کی پیشکش کی ہے،تحریک انصاف کنفیوژنہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیر اعلی کے انتخاب کے بعد پنجاب کی سیاہ دس سالہ تاریک اور غلامی سے آزادی ملے گی، نئے جمہوری دور کا آغاز ہو رہا ہے، دس سالوں میں معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا کر شہباز شریف گھنٹہ گھر بنے رہے، اداروں کو تباہ کر دیا گیا ، تھانہ کلچر تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے سوائے بیڈ گورننس کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ ہمارا فوکس بڑے بڑے کک بیکس پر نہیں بلکہ صحت ، صاف پانی اور سیاست سے پاک پولیس بنانے پر ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کنفیوژنہیں ہے ، کل وزیر اعلی پنجاب کا اعلان کر دیں گے۔ قوم نے ن لیگ کا اقتدار دیکھ لیا ۔ ہم نے جو وعدے قوم سے کئے ہیں انہیں پورا کریں گے -