میٹرک کے امتحانات میں دی ایجوکیٹرز کے طلبہ کی ٹاپ پوزیشنز
لاہور (پ ر) دی ایجوکیٹرز کے طلبہ نے میٹرک کے امتحانات منعقدہ 2018ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لاہور بورڈ میں دوسری پوزیشن مجموعی طور پر پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن محمد ہاشم فیصل نے ساہیوال بورڈ میں دوسری پوزیشن شفیع الممحسن نے اور فیصل آباد بورڈ میں طالبات میں ثمین آصف شیخ نے تیسری پوزیشن حاصل کی طلبہ کے شاندار نتائج کو سراہتے ہوئے دی ایجوکیٹرز مینجمنٹ نے تقسیم انعامات کی ایک تقریب کے سلسلے میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں تمام پوزیشن ہولڈرز کو ان کی حاصل کردہ پوزیشن کے مطابق انعامات دیئے گئے طلبہ کو ایپل میک بک ائرلیپ ٹاپ گھڑیاں اور سرٹیفکیٹ برائے حسن کارکردگی دیئے گئے اس موقعہ پارک متعلقہ فرنچائز کی محنت اور کوشش کو بھی سراہا گیا مسٹر شاہد سعید بٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز پروفیسر ڈاکٹر طاہر عباس ڈی کنکورڈیاکالجز اور پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمان ایڈوائزر کنکوریا کالجز بھی اس تقریب میں موجود تھے اس مموقع پر کنکورڈیاکالجز نے کنورڈیا کالجز کی کسی بھی برانچ میں داخلہ لینے پر مفت تعلیم مفت کتابیں مفت یونیفارم اور ٹرانسپورٹ دینے کا اعلان کیا۔