حج عظیم عبادت اور مسلمانوں کی اجتماعیت کی علامت ہے: ادریس شاہ زنجانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ ایک عظیم قربانی کی یاد گار ہے اس عظیم دن کا پیغام یہ ہے کہ ہم اللہ تبارک تعالیٰ کی راہ کی ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اور اللہ تبارک تعالیٰ کی خوشنودی ہمیں ہر چیز سے زیادہ عزیز ہونی چاہئے رب کائنات کی رضا پر راضی ہو نے والاہی اصل مسلمان ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے سامنے سر جھکا کر ہمیں سبق دیا کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہر شئے پر مقدم ہے حج بیت اللہ بہت بڑی عبادت اور اسلام کا عظیم رکن ہے حج میں تمام مسلمان ایک ہی لباس پہنے اس بات کی علامت ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری بہت بڑی سعادت ہے حج مسلمانوں کی اجتماعیت پر بھائی چارے کی نشانی ہے اللہ تعالیٰ یوم عرفہ پر اپنی خصوصی رحمت فرماتا ہے اور اس دن لاتعداد گناہگاروں کو اپنے فضل و کرم سے معاف فرما دیتا ہے۔