محفل نعت
لاہور (پ ر) نیووسن پورہ سکیم نمبر 2 y بلاک میں بانی محفل حضرت بالا محمد فیاض احمد صدیقی صابری چشتی کی زیر صدارت 105 ویں ماہانہ محفل میلاد مصطفےؐ ہوئی محفل منتظم اعلیٰ ممتاز سماجی رہنما ملک محمد عارف تھے محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری محمد اسلم مجددی نے کیا جبکہ نعت رسول مقبولؐ محمد فہیم رضا خوجگی محمد بلال قادری نقشبندی نے پیش کی محفل پاک سے ممتاز عالم دین علامہ قاری محمد اسلم مجددی خطیب جامع مسجد حضرت مجدد الف ثانی سکیم نمبر 2 نے دین اور مذہب کے متعلق مفصل خطاب کیا۔