پیپلز پارٹی وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کو ووٹ دینے کے وعدہ سے مکر گئی: عدنان اصغر ہنجرا
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے رہنما چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے قائم ہونے والی حکومتیں زیادہ دیر نہیں چلتیں پاکستان میں ترقیاتی کام کرنے والی جماعت مسلم لیگ ن کو دیوار کے ساتھ لگا جا رہا ہے مگر کارکن اس کوشش کو ہر صورت ناکام بنا دینگے کیونکہ پنجاب کی عوام سمجھتی ہیں کہ پنجاب اب ترقیاتی کام کرنے والے ایڈمنسٹریٹر شہباز شریف سے محروم ہو جائیگی جس کے بعد پنجاب میں ترقیاتی کام ادھورے رہ جائینگے شہباز شریف نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی جس کی صورت میں سپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ ن نے خورشید شاہ کو ووٹ دیئے مگر اب پیپلز پارٹی اپنے وعدے سے مکر رہی ہے اور وہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جبکہ یہ بات مثیاق جمہوریت میں واضح تھی کہ تمام اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے لئے شہباز شریف کو ووٹ دینگے ۔