;ملک بھر میں ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو ہونگے، شیڈول جاری
اسلام آباد (نامہ نگار)الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 14اکتوبر کو ہو گی،قومی اسمبلی کے 11اور صوبائی اسمبلیوں کے 26حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونگے۔ ریٹرننگ افسران 27اگست کو پبلک نوٹس جاری کریں گے،امیدوار 28اگست سے 30اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے،امیدواروں کے ناموں کی فہرست 31اگست کو جاری کی جائے گی۔امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 4ستمبر تک ہو گی۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیل 8ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی، اپیلٹ ٹربیونل 13ستمبر تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے،امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 14ستمبر کو جاری ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات 15ستمبر تک واپس لے سکیں گے،امیدواروں کو انتخابی نشانات 16ستمبر کو جاری کیے جائیں گے،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ این اے 35،این اے 53،این اے 56،این اے 60، این اے 63،این اے 65،این اے 69میں ضمنی انتخاب ہو گا،این اے 103،این اے 124،این اے 131،این اے 243میں بھی ضمنی انتخاب ہو گا،پنجاب اسمبلی کے 13،خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 9 ،سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے 2،2 حلقوں میں پولنگ ہو گی،پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی3،پی پی 27،پی پی 87، پی پی 103 ،پی پی 118 میں ضمنی انتخابات ہونگے،پی پی 165،164، پی پی 201،پی پی 222،پی پی 261میں بھی ضمنی انتخاب ہو گا،پی پی 272،پی پی 292اور پی پی 296 میں بھی پولنگ ہو گی،خیبرپختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 3،پی کے 7،پی کے 44، پی کے 53، پی کے 61،پی کے 64،پی کے 78،پی کے 97اور99 میں پولنگ ہو گی،سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 87اور پی ایس 30میں ضمنی انتخاب ہو گا،بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35اور پی بی 40میں ضمنی انتخاب ہو گا۔
ضمنی انتخاب