لاہور تا ساہیوال ریس کا پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں:اظہر شاہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ لاہور تا ساہیوال سائیکل ریس کاا پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس غیر قانونی ریس میں حصہ لینے والے سائیکلسٹ کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ انٹرنیشنل سائیکلنگ فیڈریشن سے الحاق رکھنے والی پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ ملک میں سائیکلنگ کے فروغ کے لیے اقدامات کرئے جو ہم کر رہے ہیں۔ غیر قانونی باڈی کے زیر اہتمام ہونے والی لاہور تا ساہیوال ریس نہ تو کوئی بین الاقوامی حیثیت رکھتی ہے اور نہ ہی اس کا پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سے کوئی تعلق ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سے الحاق رکھنے والے یونٹس سے کہا ہے کہ وہ ایسے تمام سائیکلسٹ جو غیر قانونی ریس کا حصہ بنیں گے اس کی رپورٹ کریں کیونکہ پاکستان سمیت دنیا میں کسی بھی ریس میں حصہ لینے والے سائیکلسٹ کو پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن لائسنس جاری کرتی ہے۔ کسی بھی ایسے سائیکلسٹ نے جسے لائنس جاری کیا گیا ہے اگر اس نے غیر قانونی ریس میں حصہ لیا تو اس کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا جائے گا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک میں کھیل کے فروغ کے لیے اقدامات کیے۔ ہمارے ایک درجن سے زائد کھلاڑی و کوچز بین الاقوامی سطح پر کوریا میں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔