پاکستان ہاکی فیڈریشن چلے ہوئے کارتوسوں کا سہارا لے رہی ہے:دانش کلیم
لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنی کارکردگی کو چھپانے کے لئے چلے ہوئے کارتوسوں کا سہارا لے رہی ہے، اختر رسول ،رانا مجاہد کے دور میں پاکستان ورلڈ رینکنگ میں 7ویں پوزیشن پر تھا اور آج ہم 13ویں پوزیشن بچاتے پھر رہے ہیں،قومی کھیل کی بربادی کا اندازہ حالیہ چیمپئنز ٹرافی میں چھٹی پوزیشن سے کرلیں، ناصر علی کس نیت سے فیڈریشن کے بوٹ پالش کررہے ہیں بخوبی جانتا ہوں، وہ بتائیں کہ انکو2006 میں ویمن ہاکی کی کوچنگ سے کن وجوہات پر بلیک لسٹ کیا گیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک اولمپئین دانش کلیم نے کہا ہے کہ پاکستا ہاکی فیڈریشن اپنی پے در پے ناکامیوں سے گھبرا کر اب الزام تراشی کی سیایست پر اتر آئی ہے۔ فیڈریشن ارباب اختیار خواب غفلت سے بیدار ہوں اور ہوش کے ناخن لیں، چوہدری اختر رسول اور رانا مجاہد کے دور میں پاکستان عالمی عینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر تھا اور اس دور میں ہم ایشئین چیمپئین میڈل لے کر آئے جبکہ چیمپئینز ٹرافی سمیت کئی بڑے ٹورنامنٹ میں وکٹری سٹینڈ پر رہے جبکہ پچھلے 3 سال میں ماسوائے باتوں کے کو عملی کام نہیں کیا گیا۔ ہاکی فیڈریشن کے بوٹ پالش کرنیوالے ناصر علی سے پوچھتا ہوں کہ حالیہ چیمپئینز ٹرافی میں ہم 6 ٹیموں میں سے آخری پوزیشن پر آئے تو اسوقت آپکے دل میں ہاکی فیڈریشن کی محبت کیوں نہیں جاگی تھی۔ ناصر علی کو چنگ کی الف بے بھی نہیں جانتے، مجھے بتائیں کہ انکا کو کونسا کوچنگ کلب ہے اور وہ کہاں کوچنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے آج تک اپنی کوچنگ سے پاکستان ہاکی کو کیا فائدہ دیا بلکہ ویمن ہاکی میں اپنی حرکات کی بنا پر الٹا قومی کھیل کی بدنامی کا باعث بنے۔ جانتا ہوں کہ ناصر علی کس کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔