جشن آزادی پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہو گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ کا فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے۔ گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پی اے ایف کے وقاص محبوب نے 40منٹ کے زبردست مقابلے کے بعد آرمی کے صدام الحق کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ایس این جی پی ایل کے کاشف آصف نے 44 منٹ لمبے میچ کے بعد کے پی کے عباس زیب کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ کاشف آصف نے پہلی گیمز ہارنے کے باوجود اچھا کم بیک کیا اور اگلی تینوں گیمز جیت کر مقابلہ اپنے نام کیا۔