کراچی: شاہین ائر لائن کا مرکزی دفتر ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل
کراچی(این این آئی) ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر شاہین ائر لائن کا مرکزی دفتر سیل کر دیا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہین ائر لائن کا دفتر 1 ارب 40 کروڑ روپے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی تک شاہین ائر لائن کا ہیڈکوارٹر بند رہے گا۔