• news

ساہیوال: ادھار کی رقم واپس مانگنے پر بھائی نے شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) نواحی گائوں جھوک فتیانہ ٹھٹھ گلوئی میں ادھار کی رقم واپس مانگنے پر بھائی نے شادی شدہ بہن مقدس کو پستول سے گولیاں مار کر قتل کر دیا ملزم گرفتار۔ واقعات کے مطابق چک 59۔جی دی کے محمد حمزہ کی شادی عر صہ ایک سال قبل جھوک فتیانہ کے ممتاز حسین کی بیٹی مقدس ممتاز کے ساتھ ہوئی تھی اور محمد حمزہ لاہور میں محنت مزدوری کر تا ہے ۔مقدس ممتاز سے اسکے زیورات ادھار لے کر اسکے بھائی احتشام نے فروخت کر دیئے اور دو ماہ تک واپسی کا مطالبہ کیا لیکن جب مقدس ممتاز کل اپنے والدین کے گھر چلی گئی اور بھائی سے ادھار کا تقاضا کیا تو ملزم نے پستول سے گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ۔پولیس تھانہ بہادر شاہ نے مقدمہ 302ت پ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن