ملتان: عدالتی اہلکار کے بیٹے نے ناکہ پر موجود کانسٹیبل پر کار چڑھادی
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں عدالتی اہلکار کے بیٹے نے پولیس ناکہ پر پولیس کانسٹیبل پر کار چڑھا دی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا‘ تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے اہلکاروں نے ملتان پبلک سکول کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا اس دوران ایک کار کو اہلکاروں نے مشکوک جان کر روکا تو کار میں سوار نوجوان نے پولیس کانسٹیبل بشیر تنویر پر کار چڑھا دی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل زخمی ہو گیا کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔ چھان بین پر معلوم ہوا کہ کار جہانزیب نامی ٹھیکیدار کی تھی جس کو عدالتی اہلکار کا بیٹا چلا رہا تھا۔