• news

قربانی کا فلسفہ اللہ کے احکامات پر چلنا ہے: مولانا فضل الرحمٰن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمٰن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قربانی محض جانور ذبح کرنا اور گوشت کھانا ہی نہیں ہے بلکہ بنیادی فلسفہ خدائے برتر کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کرنا اور اپنی سب سے قیمتی چیز اس کی راہ میں قربان کرنا ہے اور اپنی خواہشات کو حکم الہٰی کے مطابق ڈھالنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حج ایک عالمگیر اجتماعیت کا نام ہے جس سے مسلمان اپنے رب کے حضور حاضر ہو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور عالم اسلام کی سربلندی اور اللہ کی وحدانیت کے لئے اپنا سب کچھ تج دینے کا عہد کرتے ہیں آج بھی اگر ہم قرآنی احکامات اور نبی کریمؐ کے اسوہ حسنہ پر سچے دل سے عمل پیرا ہو جائیں تو دنیا پر ایک بار پھر چھا جائیں۔ بس اپنے عمل و کردار کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن