• news

جائیکامشن کے وفدکی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے ملاقات

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان میں جائیکامشن ماہرین پرمشتمل وفد نے سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ثاقب ظفر سے ملاقات کی۔ کیزو ہیروکی قیادت میںہونے والی اس ملاقات میںماساٹو اٹسونومیا اور کوٹا یوشی فیوجی اور حافظ طیب اشرف،ایڈیشنل سیکرٹر ی ڈاکٹر شاہد سلمان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔وفد نے سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ثاقب ظفر کو صوبہ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات اور آلات کی فراہمی کے حوالے سے کئے جانے والے ڈیٹاکولیکشن سروے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔جائیکا وفد کی قیادت کرنے والے کیزو ہیرو نے بتایاکہ مشن نے سروے کے پہلے مرحلے میں لاہور ، فیصل آباد اور راولپنڈی کے 10مختلف ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کا سروے مکمل کیا جبکہ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد ڈویژن کے مختلف ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس مینجمنٹ کا جائزہ لیاجائے گا۔انہوں نے بتایاکہ جائیکا مشن خصوصی طور پرصوبہ پنجاب میںزچہ بچہ اموات کی وجوہات کے حوالے سے مختلف امور کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن