’’بین المذاہب ہم آہنگی میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر تقریری مقابلہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار) امن پکار فائونڈیشن کے ز یر اہتمام ’’بین المذاہب ہم آہنگی میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر تقریری مقابلے کا انعقادکیا گیا ۔تقریب میں’’ بین المذاہب ہم آہنگی ، دور حاضر کی اہم ضرورت ‘‘کے عنوان سے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریری مقابلے میں پانچ نجی سکولوں کے طلبا ء و طالبات نے حصہ لیا۔ جبکہ معاشرے میں امن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے طلباء کے مابین ڈرائنگ کا مقابلہ بھی کروایا گیا۔جس میں ’’امن کڈز کلب‘‘ کے اراکین اورطلبا ء و طالبات نے شرکت کی۔تقریری مقابلے اورامن پر مبنی ڈرائنگز کے مقابلے میںپوزیشنیں حاصل کرنیوالے طلبا کوامن پکار فائونڈیشن کی صدر آصفہ شیخ اور ڈائریکٹر محسن ہاشمی نے تعریفی اسناد سے نوازا ۔