• news

سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائدین کی بہتر حکمت عملی کانتیجہ ہے:اشرف بھٹی

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر صدر محمد اشرف بھٹی نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو سندھ میں دوبارہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا شبہ سندھ میں دوبارہ پارٹی کی حکومت ہمارے قائدین کی بہترین سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ ہم اس مرتبہ بھی وہاں پر مثالی کام کریں گے اور اس وجہ سے اب ملک بھر میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ اس قابل نہیں ہیں کہ انہیں اسمبلی میں ووٹ دیا جائے دونوں جماعتیں ہی یو ٹرن کی ماہر جماعتیں ہیں دونوں ہی عوام کے سامنے ایکسپوز ہو چکی ہیں ان کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے عوام کو دھوکا دیکر ان سے ووٹ حاصل کرنا ان کی سیاست کا طرہ امتیاز ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن