عمران نے تقریب حلف برداری میں روایت توڑ دی،چائے ، بسکٹ اور پانی سے مہمانوں کی تواضع کی گئی
اسلام آباد(آن لائن)نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے سادگی کے بیان کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے ایوان صدر میں تقریب حلف برداری کے دوران 9 ڈشز کی بجائے مہمانوں کی چائے ، بسکٹ اور پانی سے تواؒضع کی ۔ تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آ کر سادگی کو اختیار کریں گے اور ویسے ہی انہوں نے اپنی سادگی کے بیان کو ایوان صدر میں وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں عملی جامعہ پہناتے ہوئے مہمانوں کو ماضی کی طرح 9 ڈشز پیش کرنے کی بجائے چائے ، بسکٹ اور پانی سے تواضع کی ۔
مہمان ، تواضع