• news

کنٹرول لائن : بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ‘ گولہ باری 65 سالہ شہری شہید

لاہور+اسلام آباد (آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ)بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی جس کی زد میں آکر ایک 65 سالہ پاکستانی شہری شہید ہو گیا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی بھارتی چوکیاں تباہ کر دیں۔ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے ڈنہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں موجی گاﺅں کا ایک 65 سالہ بزرگ شہری ذوالفقار شہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور کئی مورچے تباہ کر دئیے۔فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دریں اثنا دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی طلبی کی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ پر ڈپٹی کمشنر کو طلب کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

بھارتی فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن