اعظم خان کو وزیراعظم کا پرنسپل سیکرٹری مقرر کردیا گیا‘سابق پرنسپل سیکرٹری سہیل عامر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد بیوروکریسی میں تبدیلیاں شروع ہوگئی ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر اعظم خان کو وزیراعظم کا پرنسپل سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے طور پر فرائض انجام دینے والے افسر سہیل عامر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے گریڈ 21 کے افسر فواد حسن فواد کو اپنا پرنسپل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔
اعظم خان