نوازشریف پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا جرم ثابت کیا‘ درخواست ضمانت مسترد کی جائے : نیب
اسلام آباد (صباح نیوز)قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر نے جواب عدالت میں جمع کرایا۔ نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیامجرمان کو جس سیکشن کے تحت سزا ہوئی وہ ناقابل ضمانت ہے۔ نواز شریف پر عوامی عہدہ رکھ کر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا جرم ثابت کیا۔ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے نواز شریف کے اثاثے چھپانے میں معاونت کی، مجرمان کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جس کی بنا پر احتساب عدالت نے سزائیں سنائیں۔نیب نے استدعا کی نواز شریف سمیت دیگر مجرمان کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے، نوازشریف، مریم اورصفدر کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔
نیب