• news

قومی اسمبلی، شہباز شریف قائد حزب اختلاف اعلان آئندہ ہفتے کر دیا جائیگا

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کااعلان آئندہ ہفتہ کر دیا جائے گا پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ(ن) کا قائد حزب اختلاف ۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کو باقاعدہ طور پر ایوان کے سب سے بڑے اپوزیشن گروپ کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے جس میں اراکین کی تعداد 82 ہے اور سپیکر قومی اسمبلی کو متعلقہ ضابطہ کار کی فائل بھی پیش کر دی گئی تھی۔ذرائع کا دعوی ہے کہ آئندہ ہفتہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے نئے قائد حزب اختلاف کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہونگے۔
قائد حزب اختلاف

ای پیپر-دی نیشن