مناسک حج شروع، لاکھوں عازمین آج منیٰ پہنچیں گے
مکہ مکرمہ (مبشراقبال لون استادانوالہ سے+ممتاز احمد بڈانی)دنیا کے ہرخطے ،مملکت اوربراعظم سے تعلق رکھنے والے فرزندان اسلام (عازمین حج )نماز فجرکی ادائیگی کے بعد لبیک اللھم لبیک کے ترانہ بندگی کی صداﺅںکی گونج میںآج اتوار کو منیٰ پہنچےں گے ۔عازمین حج مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچنے پرپورادن ایمان افروز اورروح پرورماحول میںذکر واذکاراورعبادات میںمصروف رہیںگے ،ظہر،عصر ،مغرب اورعشاءکی نماز وہیںاداکریںگے وہ منیٰ میںایک دن اوررات گذارنے کے بعد9ذوالحجہ کل (پیر)کو نمازفجرکی ادائیگی کے بعدحج کارکن اعظم ”وقوف عرفہ “اداکرنے کے لئے میدان عرفات کارُخ کریں گے ۔میدان عرفات کی مسجدنمرہ میںعازمین حج، خطبہ حج سنیں گے اورظہر وعصر کی نمازیںایک اذان اوردوباراقامت کے ساتھ دودورکعت اداکریں گے اوردعائیںمانگیں گے ۔عازمین حج لبیک اللھم لبیک پکارتے ہوئے پیدل اورسواریوںکے ذریعے منیٰ پہنچ رہے ہیں،مکہ مکرمہ اورمشاعرمقدسہ میںحج سیکورٹی فورس نے حج کے دوران کسی بھی قسم کی بدامنی کے سدباب کے لئے ڈیڑھ لاکھ سیکورٹی اہلکار تعینات کئے ہیں، ہزاروں اہلکاروں پرمشتمل انسداددہشت گردی کے خصوصی سکواڈ بھی تشکیل دئیے گئے ہیں،ڈرون طیاروں،ہیلی کاپٹروںاورہوائی جہازوںکی مددسے بھی مشاعرمقدسہ کی نگرانی کی جارہی ہے ۔
وقوف عرفہ