مشرف غداری کیس، وزارت داخلہ نے پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ اکرم شیخ کا استعفیٰ مسترد کردیا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزارت داخلہ نے مشرف غداری کیس میں پراسیکیوٹر ٹیم کے سربراہ اکرم شیخ کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ ہفتہ کووزارت داخلہ کی جانب سے جاری تحریری آرڈر کے مطابق سابق صدر مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت اسلام آباد کی خصوصی عدالت میںجاری سنگین غداری کیس میں وزارت داخلہ نے پراسیکیوٹر ٹیم کے سربراہ اکرم شیخ کا کیس کی مزید پیروی نہ کرنے سے متعلق استعفیٰ مسترد کردیا ہے۔وزارت داخلہ نے اکرام شیخ کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ غدرای کیس کی 20اگست کو ہونے والی سماعت میں پیش ہوں اگر وہ خود پیش نہیں ہو سکتے تو کوئی نمائندہ ذمہ دار وکیل کیس میں پیش ہوجائے ۔ نئی حکومت، اقتدار کی منتقلی کے باعث استعفیٰ منظور کرنے میں وقت درکار ہے۔
وزارت داخلہ