• news

عارف علوی صدر کے امیدوار نامزد عمران خان نے باضابطہ منظوری دیدی

اسلام آباد( اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کو صدر مملکت کے منصب کےلئے پی ٹی آئی کی جانب سے باضابطہ امید وار نامزد کردیا ہے ۔اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف نے ہفتہ کے روز ان کے بطور صدارتی امیدوار منظوری دے دی۔ ڈاکٹر عارف علوی صداراتی امیدوار نامزد ہونے کے ساتھ اپنے کاغزات نامزدگی حاصل کرینگے جس کے بعد پارٹی ان کی جانب سے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گی۔ڈاکٹر عارف علوی 25 جولائی 2018 کو کراچی کے حلقہ NA-247 سے ایم کیو ایم کے راہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم ایم اے کے امیدار محمد حسین محنتی کو شکست دے کر قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔
عارف علوی

ای پیپر-دی نیشن