مکارووا اور ہراڈیکا سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل
لاہور (سپورٹس ڈیسک) ایکا مکارووا اور لوسی ہراڈیکا نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کر لیا۔امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں روسی کھلاڑی ایکا مکارووا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوسی ہراڈیکا نے اٹالین کھلاڑی ٹیمیا ببوس اور ان کی فرانس کی جوڑی دار کرسٹینا کو 4-6، 7-5 اور 10-6 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ثام قیوری اور راجیو رام پر مشتمل امریکن جوڑی کو سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کے جین جولین راجر اور ہوریا ٹیکوا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ثام قیوری اور راجیو رام کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ راجر فیڈرر، نوواک جوکووک، ڈیوڈ گوفن اور مرین سیلک فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے ہم وطن کھلاڑی سٹانسلاس واورینکا کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، (2-7)، 7-6، (8-6) اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، سربین سٹار نوواک جوکووک نے حریف کینیڈین کھلاڑی میلوس رائونک کو 7-5، 4-6 اور 6-3 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، ڈیوڈ گوفن بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو شکست دی ۔