ماڈل و اداکارہ ڈولی کیخلاف 10 کروڑ روپے ہرجانہ کے دعویٰ پر یکطرفہ کارروائی کا غاز
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)سول عدالت نے ماڈل و اداکارہ ڈولی کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانہ کے دعویٰ پر یکطرفہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔ شہری عمران نے موقف اختیار کیا کہ اداکارہ ڈولی غیرقانونی طور پر اس کی کمپنی کا لوگو استعمال کر رہی ہیں۔ عدالت نے ڈولی کو جواب داخل کروانے کی ہدایت کی لیکن انہوں نے جواب داخل نہیں کروایا ‘ عدالت نے یکطرفہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔