بنگلہ دیش: دو سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم‘ مقامی رہنما سمیت6 افراد ہلاک
ڈھاکہ(آن لائن، اے ایف پی)بنگلہ دیش میں دو متحارب سیاسی گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مقامی سیاسی رہنما سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس کے سربراہ علی احمد خان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا جنوب مشرقی چٹاگانگ کے پہاڑی ضلع فاگراچاری کے مصروف بازار میں یونائیٹڈ پیپلزڈیموکریٹک فرنٹ پارٹی کے دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسکے نتیجے میں علاقائی سیاسی رہنما سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔