• news

جس بم حملے میں 40یمنی بچے مارے گئے امریکہ نے سعودی عرب کو دیا تھا: سی این این

واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق یمن میں مارکیٹ میں بس پر جو بم گرایا تھا یہ سعودی عرب کو امریکہ نے ایک معاہدے کے تحت فروخت کیا تھا۔ اس کا نام 82 ایم کے گائیڈڈ بم اور اسے لاک ہیڈ مارٹن نے تیار کیا تھا۔یاد رہے اس بم حملے میں 40بچے جاں بحق اور11زخمی ہوگئے تھے۔
ماہرین نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ یہ بم واشنگٹن نے فروخت کیا تھا۔اکتوبر 2016ء میں صنعاء میں جنازے کے شرکاء پر سعودی اتحادیوں کے بم گرانے سے140 افراد مارے گئے تھے جس کے بعد اوباما نے اس کی فروخت روک دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن