سوات ‘ گھریلو تنازعہ پر چھری کے وارسے بہنوئی کو باپ سمیت قتل کر دیا
سوات(نامہ نگار) سوات میں گھریلو تنازعہ پرسالے نے چھریوں کے پے درپے وار کرکے بہنوئی اور اس کے با پ کو قتل کردیا،واقعے میں ایک راہگیر زخمی ہوگیا ، پولیس نے بروقت پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرلیا ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خوازہ خیلہ کے علاقے فتح پور کے رہائشیوں نوجوان کریم اللہ ولد خانزادہ کی اپنے سالے سعید اللہ ولد صاحب زادہ ساکن شیر پلم مٹہ کے ساتھ زبانی تکرارہوئی جس پر سعیداللہ نے رات کے وقت دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ان کی تا ک میں بیٹھ کر اندھیرے میں اپنے بہنوئی کریم اللہ اور اس کے والد خانزادہ پر حملہ کرکے چھریوں کے پے درپے وار کئے جس سے باپ بیٹا دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے واقعے میں ایک راہگیر عالمگیر شدید زخمی ہوگیا ہے جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فتح پور پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر تین ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے ، فتح پور پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔