وزیراعظم کا دھرنا چیلنج بچگانہ، 15 دن برداشت کرگئے تو سیاست چھوڑ دونگا: خورشید شاہ
سکھر (آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے پیپلزپارٹی ڈٹ کر اپوزیشن کرے گی، حکومت جہاں غلط ہوگی مخالفت کریں گے، اپوزیشن کے کچھ مسائل ہیں جو وقت آنے پر حل ہوجائینگے، شہبازشریف کے اپوزیشن لیڈر بننے کی حمایت کریں گے، شفاف انتخابات کیلئے نئے قوانین بنائیں گے۔ سکھر میں صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی نمائندگی کی۔ قائد حزب اختلاف (ن) لیگ کا حق ہے جو اسے ملنا چاہیے، ن لیگ کے صدر شہبازشریف اپوزیشن لیڈر بننے پر تیار ہیں تو ہم ان کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کی طرف سے اعتزاز احسن کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے اور ان کے لئے ووٹ مانگنے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ ن لیگ ہمارے صدارتی امیدوار کو ووٹ دے گی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قومی اسمبلی مےں پہلی تقرےر سے اےسے لگا جےسے ان کی تربےت لالو پرساد نے کی ہے۔ انہوں نے اپنی تقرےر مےں دھمکےاں دےں اور کنٹےنر کی ترغےب دی ۔ عمران خان کی تقرےر سے لگتا تھا جےسے وہ بھاٹی چوک مےں جلسہ کررہے ہوں۔ قومی اسمبلی مےں عمران خان کی پہلی تقرےر سے بہت ماےوسی ہوئی ۔ انہوں نے کہا اےوان کا ماحول ٹھےک کرنا حکو ت کی ذمہ داری ہے اگر ےہ نےا پاکستان ہے تو پھر اللہ رحم کرے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا شہباز شریف کو وزیراعظم کیلئے ووٹ دینے کی بات نہیں ہوئی تھی۔ عمران خان کا اپوزیشن کو ایک ماہ دھرنا دینے والا چیلنج بچگانہ عمل ہے، اپوزیشن کا ایک ماہ دھرنا بڑی بات ہوتی ہے۔ وزیراعظم اگر 15 دن کا دھرنا برداشت کرگئے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ عمران خان ابھی سنجیدہ نہیں ہوئے، کوشش کریں گے حکومت اپنی مدت پوری کرے۔
خورشید شاہ