انڈر ورلڈ ڈان داو¿د ابراہیم کی رقم کا حساب کتاب رکھنے والا زبیر موتی گرفتار
لندن(آئی این پی ) انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کے ایک قریبی ساتھی زبیر موتی کو لندن میںبرطانیہ کی سیکیورٹی ایجنسی نے گرفتارکرلیا۔ذرائع کے مطابق بھارت نے برطانیہ سے زبیر موتی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔جبیر موتی پاکستانی شہری ہے جو ڈی کمپنی کے مالیاتی امور کا سربراہ ہے۔موتی کو داود کے غیر قانونی دھندوں میں معاون سمجھا جاتا ہے، جسے لندن کے ہلٹن ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔پاکستانی باشندہ 10سال کے ویزے پر برطانیہ میں مقیم ہے۔داود کی اہلیہ مہ جبیں ، بیٹی مہرین اور داماد جنید کے درمیان رقم کے لین دین کے معاملے کے بعد موتی کو حراست میں لیا گیا۔جبیر پاکستان، مشرق وسطی، یوکے ، یورپ ، افریقہ، اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک میں داود کے کاروبار میں سرگرم تھا۔
زبیر موتی