• news

سدھو کا پاکستان جانا‘ آرمی چیف سے گلے ملنا بری بات نہیں:کپل دیو

نئی دہلی (اے این این)سابق بھارتی کپتان کپل دیو بولے کہ سدھو کا پاکستان جانا آرمی چیف سے گلے ملنا کوئی بری بات نہیں انہوں نے پاکستان جاکر کچھ غلط نہیں کیا۔بھارتی اینکرپرسن راج دیپ سردیسائی اور بھارتی صحافی عذیر حسن رضوی نے سدھو کے دورہ پاکستان کو سراہا اور کہا کہ بھارت کی عوامی شخصیت کا عمران خان کی حلف برداری میں بطور مہمان شرکت مثبت اقدام ہے۔گزشتہ روزنوجوت سنگھ سدھو نے بھارت میں ہونے والی تنقید مسترد کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انہیں بے پناہ عزت ملی، عمران خان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر انہیں عزت افزائی محسوس ہوئی اور عمران خان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں بھارت کو بھی ایک قدم آگے بڑھانا چاہیے۔
کپل دیو

ای پیپر-دی نیشن