• news

جیمز اینڈرسن بھارت کیخلاف 100ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے بائولر بن گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلش فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن نے بھارت کیخلاف باہمی ٹیسٹ میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، وہ بھارت کیخلاف یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے دوسرے بائولر بن گئے ہیں سابق سری لنکن سپنر متھایا مرلی کو بھارت کیخلاف ٹیسٹ میچز میں 100 سے زائد وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل تھا، انہوں نے 22 میچز میں 105 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، اینڈرسن نے بھارت کیخلاف کیریئر کے 25ویں میچ میں 100 وکٹیں مکمل کیں، اینڈرسن دو یا زائد ٹیموں کیخلاف ٹیسٹ میچز میں 100 سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بائولر بھی بن گئے ہیں۔، انہوں نے اس سے قبل ا?سٹریلیا کے خلاف بھی کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کی تھیں، مرلی دھرن اور شین وارن کو تین، تین ٹیموں کے خلاف کارنامہ انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن