• news

رائے ونڈ: پاکستانی خاتون موٹر سائیکلسٹ سیاح یمنہ وڑائچ کا سیاحتی ٹور مکمل

رائے ونڈ (نامہ نگار) پاکستان کی پہلی خاتون موٹرسائیکل سوار سیاح یمنہ وڑائچ گلگت بلتستان سے اپنا سیاحتی ٹور مکمل کرکے گزشتہ روز رائے ونڈ پہنچ گئیں ،یمنہ وڑائچ پاکستان کی پہلی لڑکی ہے جس نے اکیلے اپنی موٹرسائیکل پر گلگت بلتستان کا سفر کیا،یمنہ نے اپنا سفر 27 جولائی کو لاہور سے شروع کیا اور ناران،لولوسر جھیل،بابوسر پاس،استور،راما جھیل،چلم،برزل پاس، منی مرگ، رتو کینٹ، رینبو جھیل، شیوسر جھیل، دیسائی میدان، ست پارہ جھیل ، سکردو,شگر, اشکولی, خپلو, ہوشے, تھلے, گوما, گیاری سیکٹر, سیاچن, منٹھوکھا واٹر فال,خاموش واٹر فال ,کارگل روڈ, شنگریلہ جھیل,اپر کچوڑا جھیل,واد سوک اور وادی چُنداہ کو ایکسپلور کر کے 18 اگست کو رائیونڈ پہنچی، جہاں رائے ونڈ کے رہائشی پاکستان کے مشہور موٹرسائیکل ٹورسٹ کاشف بھٹی نے ان کا اپنی فوڈ پوائنٹ شاپ بھٹی کے ٹوٹکے پر دیگر روڈیز,فرخ بابر اور ثاقب کیساتھ ملکر شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء چودھری جاوید اقبال گجر ،چیئرمین سول سوسائٹی ندیم اشرف سندھو ،صدر رائے ونڈ پریس کلب عاطف محمود سبزواری ،سینئر نائب صدر سید امداد حسین دادوشاہ ،جنرل سیکرٹری محمد آصف نعیم شیخ ،سیکرٹری اطلاعات حارث خان سمیت سینکڑوں معززین شہر بھی موجودتھے ،خاتون موٹرسائیکل سوار یمنہ وڑائچ سیاح نے حاضرین سے اپنے دورہ کی دلچسپ باتیں شیئر کیں، اور بتایا کہ گلگت بلتستان خوبصورتی کے حوالے سے دیکھنے کے قابل علاقہ ہے ،انہوں نے بتایا کہ ان کو سفر کے سلسلہ میں پاک فوج کا خصوصی تعاون حاصل رہا بلکہ اس کے بغیر سفر شروع ہی نہیں کیا جاسکتا ہے ،انہوں نے نئے وزیر اعظم عمران خان سے توقعات وابستہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین ٹورسٹ کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن