پی سی بی افسران نے نجم سیٹھی پر فون ٹیپ کروانے کا الزام لگادیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مطابق میری چڑیا کے مطابق گھر کے بھیدی ہی لنکا ڈھاتے ہیں، معاملہ نومنتخب وزیراعظم عمران خان تک پہنچ گیا۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پر ان اپنے ادارے کے افسران نے فون کالز ٹیپ کرانے کا الزام لگادیا، بورڈ حکام کہتے ہیں کہ 8 ماہ سے فون ٹیپ ہورہے ہیں، پرسنل اسٹاف سے معلومات اور متعلقہ کمپنیوں سے تفصیلات لینے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔سابق کرکٹر جاوید میانداد نے اس حرکت کو ناقابل تلافی جرم قرار دے دیا،اور کہا کہ اگر آپ یہ کام کر رہے تو آپ پاکستان کے قانون کو توڑ رہے ہیں،بورڈ افسران کے مطابق کئی مرتبہ شکایت کی، گورننگ بورڈ میں بھی معاملہ اٹھایا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، سیٹھی کہتے ہیں کہ کرکٹ بورڈ چلے گا تو صرف میری میری مرضی سے، کسی کو اعتراض ہے تو چلا جائے۔