• news

پریمیئر لیگ :چیلسی نے آرسنل کو ہرا دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ فٹبال کے میچ میں چیلسی کی ٹیم نے آرسنل کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو سے ہرا دیا ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں چیلسی نے نویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ 20 ویں منٹ میں چیلسی کی جانب سے موراتا نے دوسرا گول داغ دیا۔آرسنل نے کم بیک کیا اور وقفے وقفے سے دو بار گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کر دیا، کھیل کے 81 ویں منٹ میں چیلسی نے شاندار گول کر کے اپنی برتری تین دو کر دی جو آخر تک برقرار رہی۔

ای پیپر-دی نیشن