• news

ایشین گیمز ٹینس:عقیل خان ‘عابد خان نے میچز جیت لئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین گیمز 2018 ، مردوں کے ٹینس سنگلز ایونٹ میں پاکستان کے عقیل خان اور عابد علی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ مکس ڈبلز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز 2018ء میں کھیلے جانے والے مینز سنگلز کے ایونٹ میں عقیل خان نے منگولیا کے بدرخ کو چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دی۔ پاکستان کے عابد علی نے انڈونیشیا کے سوسانٹو کیخلاف 7-5 اور 6-1 سے ہرایا۔ مکسڈ ڈبلز میں پاکستانی جوڑی عابد علی اور اوشنا سہیل کو تھائی لینڈ کے کم خوم اور رائی واتنہ کے ہاتھوں دو صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انڈونیشیا کے رانگکٹ اور سوتی جییادا نے مکس ڈبل میں پاکستان کے مزمل اورسارہ حسن کو 6-2 اور 6-3 سے ہرا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن