• news

ایشین گیمز میں: پاکستان کبڈی ٹیم نے ملائیشیا کو ہر ادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)18 ویں ایشین گیمز میں کے دوسرے روز ہونے والے کھیلوں میںپاکستان کبڈی کی ٹیم نے کامیابی سمیٹی جبکہ دیگر کھیلوں میں کھلاڑیوں کو حریف کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا رہا۔ سوئمنگ میں پاکستان کے حسیب طارق نے نیا قومی ریکارڈ بنایا تاہم وہ ہیٹ میں کامیاب نہ ہو سکے۔ جکارتہ میں جاری ایشین گیمز میں گذشتہ روز کبڈی ایونٹ میں پاکستان نے ملائشیا کیخلاف 62-17 پوائنٹس سے کامیابی حاصل۔ ووشو میں پاکستان کے معاذ خان نے لبنان کے کھلاڑی کوناک آئوٹ کرکے کامیابی حاصل کی۔ شوٹنگ ٹریپ ایونٹ میں پاکستان کے عامراقبال نے 72 پوانٹس کے ساتھ دوسری جبکہ محمد فرخ ندیم نے 70 پوانٹس کے ساتھ 14 ویں پوزیشن حاصل کی۔ 10 میٹر ائر رائفل مکس ٹیم میں منہل سہیل اور ذیشان شاکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکے۔ روئنگ مینز سنگل سکل میں امجد بیگ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ فینسنگ مینز ایپی میں قطر نے پاکستان کو شکست دیدی۔ بیڈمنٹن ٹیم رائونڈ میں نیپال نے پاکستان کیخلاف 3-1 سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ ویمنز ایونٹ میں نیپال نے پاکستان کیخلاف 3-0 سے فتح حاصل کی۔ ریسلنگ مینز فری سٹائل 57KG ازبکستان نے پاکستان کو 7-2 سے ہرایا۔ سوئمنگ کے100 میٹر بیک سٹروک میں پاکستان کے حسیب طارق نے 59.20 کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ بنایا۔ ایونٹ میں وہ 20 ویں پوزیشن پر رہے۔ 200 میٹر بیک سٹروک میں مرال زہرہ نے 2.39 منٹ مین فاصلہ طے کرکے15 ویں، 100 میٹر بریسٹ سٹروک میں مشال عائشہ نے 1.22منٹ میں22 ویں، اور 100 میٹر بیک سٹروک میں کاوس بہرام آغا 1.05 کے ساتھ 25 نمبر پررہے۔

ای پیپر-دی نیشن