نیب کے رواں برس 14 اجلاس‘ 36 سے زائد ریفرنس دائر کئے گئے
اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے رواں برس اپنے 14اجلاسوں میں مجموعی طور پر 36سے زائد ریفرنس ،53انویسٹی گیشنز اور149سے زائد انکوائریوں کی منظوری دی ہے جنوری سے 16اگست تک ہونے والے نیب کے ایگزیکیٹو بورڈ کے اجلاس میں 4سابق وزراء اعظم میاں محمد نواز شریف،شوکت عزیز،سید یوسف رضا گیلانی اور شاہد خاقان عباسی سمیت اہم شخصیات کے خلاف ریفرنسز،انکوائریوں اور انویسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی ہے۔اعداو شمار کے مطابق فروری میں ہونے والے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں 2ریفرنسز،3انویسٹی کیشنز اور 4انکوائریوں کی منظوری دی گئی،مارچ میں ہونے والے تین اجلاسوںمیں 8ریفرنسز،5انویسٹی گیشنزاور 31انکوائریوں،اپریل میں ہونے والے ایک اجلاس میں ایک ریفرنس،دو ریفرنسزاور 22انکوائریوںکی منظوری دی گئی۔اسی طرح سے مئی میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے تین اجلاس ہوئے جس میں سات ریفرنسز،آٹھ انویسٹی گیشنزاور 16انکوائریوں کی منظوری دی گئی،جون میں بورڈ کے دو اجلاس ہوئے جن میں 6ریفرنسز،12انویسٹی گیشنز اور19انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔جولائی میں ہونے والے ایک اجلاس میں 6ریفرنسز، 12انویسٹی گیشنزاور سات انکوائریوں اور اگست میں ہونے والے دو اجلاسوں میں 6ریفرنسز،12انویسٹی گیشنزاور 50 انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔