• news

جامشورو: لیاقت میڈیکل ہسپتال میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سے خاتون دم توڑ گئی

جامشورو (آئی این پی) جامشورو کے لیاقت میڈیکل اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون دم توڑ گئی۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ گائنی وارڈ میں داخل آمنہ غلط انجکشن لگنے کے باعث ہلاک ہوئی ہے۔لیاقت میڈیکل اسپتال جامشورو میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون کی ہلاکت کے خلاف لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔ لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ لواحقین نے انچارج وارڈ ڈاکٹر حنا کا گھیراؤ بھی کیا۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ آمنہ کی موت غلط انجکشن لگنے کے باعث ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن