ایران کا پرسوں مقامی سطح پر تیارہ کردہ جنگی جہاز منظر عام پر لانے کا اعلان
تہران (آن لائن + اے پی پی) ایران میں حکام کا کہنا ہے کہ وہ رواں ہفتے مقامی سطح پر تیار کردہ جنگی جہاز کو منظرعام پر لائیں گے۔ایران کے وزیر دفاع جنرل عامر حاتمی نے کہا ایرانی شہری بدھ کو جنگی جہاز کو فضاؤں میں دیکھ سکیں سکے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی نے ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے حوالے سے بتایا جنرل عامر نے کہا ’ ہم دفاع کے قومی دن کے موقع پر جنگی جہاز کو پیش کریں گے اور لوگ اس کو پرواز کرتے اور اس کے لیے تیار کردہ آلات کو دیکھ سکیں گے۔انہوں نے اس کے ساتھ اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران کی اولین ترجیح میزائل کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ’’نیشنل ڈیفنس انڈسٹری ڈے پر ایک طیارے کا تجربہ کریں گے اور اس کے لئے تیاریاں پوری کر لی گئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایران 22 اگست کو قومی دفاعی یوم صنعت کے طور مناتا ہے۔