سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد( آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس ( آج) پیر کو ہوگا ، جس میں پی آئی اے، این ایچ اے اور سی ڈی اے افسران کے خلاف میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس ( آج) پیر کو ہوگا ، کمیٹی کی صدارت چیئرمین رحمان ملک کریں گے ، اجلاس میں ایف آئی اے حکام کی جانب سے پی آئی اے ، این ایچ اے اور سی ڈی اے افسران کے خلاف میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ، جبکہ اجلاس میں اسلا م آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں پانی کی قلت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔