• news

جوہری معاہدہ بچانے کے لئے یورپ کو قیمت ادا کرنی چاہئے: ایران

تہران (اے ایف پی) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا جس تاریخی جوہری معاہدے سے امریکہ نکل گیا یورپ نے ابھی اسے بچانے کے لئے کوئی قیمت ادا کرنے کا سگنل نہیں دیا۔ امریکی پابندیوں کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے بعد یورپی حکومتیں تیل اور بنکنگ تعلقات ایران سے برقرار رکھنے کیلئے تجاویز دی ہیں۔ ینگ جرنلسٹس کلب ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا یہ عملی اقدامات کے بجائے ان کے بیانات ہیں۔ لیکن ابھی یورپ اس کی قیمت ادا کرنے پر راضی نظر نہیں آئے۔ 5 نومبر سے ایران پر امریکی پابندیوں کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد ہو گا۔ یاد رہے امریکی صدر نے یکطرفہ طور پر نیو کلیئر ڈیل سے نکلنے کا اعلان کیا تھا جس کی عالمی سطح پر مخالفت کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن