کمسن بچی سے زیادتی کا ملزم تشدد کے بعد پولیس کے حوالے
کراچی (کرائم رپورٹر)سہراب گوٹھ کے علاقے میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے نوجوان کو علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم فہیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فہیم نے 5 سالہ بچی کو ایک خالی پلاٹ میں لے جاکر زیادتی کی کوشش کی تھی واقعے کے بعد تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے دعا بھٹو بھی تھانے پہنچیں اور ملزم فہیم کو شرمسار کرنے کے علاوہ تھپڑ بھی رسید کیا۔