• news

سیف سٹی پراجیکٹ‘ قصور ایک ماہ کے دوران 2092 کیس رپورٹ ہوئے

قصور(نامہ نگار)جولائی کے دوران سیف سٹی نے 2092کیسز رپورٹ کیے،523مشتبہ افراد296مشکوک گاڑیوں کو پولیس کے ذریعے چیک کروایا گیا ، 138 مشکوک گاڑیوں کو بند کروایا گیا جبکہ قصور پولیس کے تفتیشی افسران کو 9مختلف کیسز میں ڈیجیٹل ویڈیو شواہد فراہم کیے گئے ۔قصور سیف سٹی نے ماہ جولائی کے دوران 9ریلیاں اور احتجاجی جلوس مانیٹر کیے،ایک ماہ کے دوران قانون شکنی اور غلط پارکنگ پر 345افراد کے چالان کیے گئے ،پولیس اور ٹی ایم او کی مدد سے 87غیر قانونی تجاوزات گرائی گئیں اور251وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن