• news

عمران خان عوام کے مقبول ترین لیڈر بن گئے: ملک اقبال

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ملک محمد اقبال نے کہا ہے کہ عوام کے مقبول ترین لیڈر عمران خان اب وزیر اعظم بن چکے ہیں اب انشاء اللہ عوامی خدمت اور ملکی ترقی کا سفر زور و شور سے شروع ہوگا، پہلے سو دن میں پی ٹی آئی اپنی ترجیحات کی راہ ہموار کرے گی تاکہ ایک مربوط و موثر ڈائریکشن سیٹ کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مک مکا کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ چکی ایک دوسرے کے کرپشن پر پردہ ڈالنے والوں کا غیر فطری اتحاد کا اختتام پذیر ہونا حتمی تھا۔

ای پیپر-دی نیشن